the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے ایک اہلکار سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پاک ہائی کمیشن کے اس افسر کو سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے پوچھ گچھ کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے خبر آئی تھی کہ اس افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے محمد اختر نام کے اس ہائی کمیشن کے افسر سے فوج سے منسلک اہم معلومات لیک کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کی۔ اس سے کچھ اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اختر آئی ایس آئی پے رول پر تھا۔ پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار محمد اختر کے پاس سے حساس دستاویزات، نقشے، پین ڈرائیو اور فوج کی تعیناتی کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو وزارت داخلہ نے طلب کیا ہے۔ دہلی پولیس کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ تین اور



لوگ بھی اس کے ریڈار پر ہیں۔ دہلی میں ایک دن پہلے ہی دو پاک جاسوس گرفتار ہوئے تھے۔ یہ دونوں ہندوستان کے ہی شہری ہیں اور ناگپور سے دہلی آئے تھے۔ ان کا مقصد محمد اختر کو فوج سے منسلک معلومات فراہم کرانا تھا۔ ان دونوں کے بیانات کے بعد ہی پاک سفارت خانے کے افسر سے پوچھ گچھ کی گئی۔
محمد اختر پاکستانی شہری ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس کو اس کی کافی وقت سے تلاش تھی۔ ڈپلومیٹک استثنیٰ کی وجہ سے اس کی گرفتاری نہیں ہو سکے گی اور کچھ گھنٹوں میں اس سے ملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہا جائے گا۔ محمد اختر کی عمر 35 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن پہلے راجستھان سے دو لوگ پکڑے گئے تھے جن کا یہ ہینڈلر ہے۔ دہلی پولیس ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق آئی بی کے اشارہ پر دہلی پولیس نے یہ پوچھ گچھ کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.